Pages

Showing posts with label محبت. Show all posts
Showing posts with label محبت. Show all posts

Friday, July 20, 2012

عورت اور مرد کا رشتہ


مرد کو اپنی ذاتی استعمال کے سامان میں بڑی دل چسپی ہوتی ہے -


عورت کو دوسروں کو دکھانے کے سامان میں سرور ملتا ہے - 


جب تک عورت مرد کا سامان رہتی ہے وہ اس پر جان چھڑکے جاتا ہے اس کے لیے حلال ہوتا رہتا ہے - 


جب وہ آزاد اور خود مختار ہوتی ہے ، تو مرد اس کی ایک آزاد اور خود مختار فرد کی حیثیت سے عزت کرنے لگتا ہے - 


اور دونوں کے درمیان باہمی الفت کے بجائے تعظیم کا جذبہ کارفرما ہوجاتا ہے - 

از اشفاق احمد سفر در سفر صفحہ ٦٦

Sunday, January 15, 2012

محبّت


محبّت کا سفر اختیار کرنے کے لئے پہلی منزل فیملی یونٹ کی ہے - جو شخص پہلی منزل تک نہیں پہنچ پاتا وہ آخری منزل تک کسی صورت بھی نہیں پہنچ پاتا - جب فیملی یونٹ مستحکم ہوتا ہے ، اور اس کے افراد فیملی ممبرز سوسائٹی میں پھیل جاتے ہیں تو محبّت کو وسعت نصیب ہوتی ہے - اور محبّت سوسائٹی میں دور دور تک پھیل جاتی ہے 


محبّت کے بغیر انسان ایک فرد ہے - ایک ایگو ہے - خالی انا ہے - اس کا کوئی گھر بار نہیں کوئی فمیلی نہیں - اس کا دوسروں کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں - کوئی تعلق نہیں ، یہ بے تعلقی یہ نا رشتےداری موت ہے زندگی تعلق ہے رشتےداری سمبندھ ہے

Friday, November 18, 2011

محبت کی تقسیم


میرا پہلا بچہ میری گود میں تھا۔ میں ایک باغ میں بیٹھا تھا ۔ اور مالی کام کر رہے تھے۔


ایک مالی میرے پاس آیا اور کہنے لگا ” ماشااللہ بہت پیارا بچہ ہے ۔ اللہ اِس کی عمر دراز کرے “۔


میں نے اس سے پوچھا ” تمھارے کتنے بچے ہیں ؟ “-


وہ کہنے لگا “میرے آٹھ (8) بچے ہیں”-


جب اس نے آٹھ (8) بچوں کا ذکر کیا تو میں نے کہا کہ “اللہ اُن سب کو سلامت رکھے ۔ لیکن میں اپنی محبت کو آٹھ بچوں میں تقسیم کرنے پہ تیار نہیں ہوں”-


یہ سن کر مالی مسکرایا اور میری طرف چہرہ کر کے کہنے لگا :


۔ ۔ ۔


” صاحب جی ۔ ۔ ۔ محبت تقسیم نہیں کیا کرتے ۔ ۔ ۔ محبت کو ضرب دیا کرتے ہیں”-

Wednesday, November 16, 2011

محبت


سنو! سنو قیوم
میرے دوست
میں اگر تم سے محبّت کر سکتی ہوتی
تو ضرور کرتی


آفتاب سے محبّت میرا شعوری فعل نہیں ہے
یہ نہ چاہتے هوئے بھی
هوئے چلی جاتی ہے


آرزو کی طرح خود بہ خود


آپی آپ
میری شعوری کوشش سے کچھ ہو سکتا
تو میں تم سے ضرور محبّت کرتی


بھلا بتاؤ
کیا میں نے تم سے محبّت کرنے کی کوشسش نہیں کی ؟
کی ہے
خدا کی قسم
مگر یہ بد بخت نہیں ہوتی
نہیں ہوتی 

راجہ گدہ پیج ١٨٥