Pages

Showing posts with label نیک خواھشات. Show all posts
Showing posts with label نیک خواھشات. Show all posts

Monday, November 14, 2011

نیک خواھشات


ہمارے بابے جن کا میں اکثر ذکر کرتا ہوں کہتے ہیں کے اگر آپ کسی محفل میں
 کسی یونیورسٹی ، سیمینار، اسمبلی میں کسی اجتما میں یا کسی بھی انسانی گروہ میں بیٹھے کوئی موضوع شدت سے ڈسکس کر رہے ہوں اور اس پر اپنے جواز اور دلائل پیش کر رہے ہوں
اگر آپ کے ذھن میں کوئی ایسی دلیل آ جائے جو بہت طاقتور ہو
اور اس سے اندیشہ ہو کے اگر میں یہ دلیل دونگا تو یہ بندہ شرمندہ ہو جائے گا
کیونکہ اس آدمی کے پاس دلیل کی کاٹ نہیں ہوگی
 شطرنج کی ایسی چلل میرے پاس آ گئی ہے کے یہ اس کا جواب نہیں دے سکے گا
اس موقعے پر بابے کہتے ہیں کے اپنی دلیل روک لو
بندہ بچا لو
اسے ذبح نہ ہونے دو
کیونکے وہ زیادہ قیمتی ہے 

 زاویہ ١ نیک خواھشات