اگر بڑے ہیروں کے ساتھ چھوٹے اور کم قیمت کے ہیروں کو ایک مخصوص تھیلی میں ڈال کر رکھا جائے تو کم قیمت اور چھوٹے ہیروں میں بھی بڑے ہیروں جیسی صفات پیدا ہو جاتی ہیں جن کے اندر کوئی رنگ نہیں ہوتا ان میں بڑے ہیروں کی رنگت کا بھی مستقل چلن پیدا ہو جاتا ہے ہمارے گاؤں میں ایک اندھا فقیر صبح سویرے ایک صدا لگاتے ہوۓ گزرا کرتا تھا
اٹھ فریدا ستیا
تے اٹھ کے باہر جا
جے کوئی بخشیا مل گیا
تے توں وی بخشیا جا
مجھے اس وقت اس کی بات بڑی بے معنی لگتی تھی لیکن جمال سویدا کی گفتگو کے بعد اور ہیروں کی آپس کی صحبت کے بعد یہ راز کھلا کہ قربت انسان کو کس طرح بدل دیتی ہے
زاویہ ٣ اٹھ فریدا ستیا پیج ٢٨٧