مجھے ایک سوال نے بہت پریشان کیا
کہ۔ " مومن اور مسلم میں کیا فرق ہے"۔
لوگوں سے پوچھا کسی سے مطمئن نہ ہوسکا
کسی گاؤں کے بابا جی کو دیکھا جو گنے کا رس نکال رہے ہیں۔
خیال آیا ان سے سوال کریں۔ اجازت لے کر سوال بتایا۔ سوچنے کے بعد بولے
مسلم وہ جو اللہ کو مانتا ہے
مومن وہ جو اللہ کی مانتا ہے
میں نے کہا کے بابا جی
مسلمان کون ہوتا، پھر کہئیے؟
صوفی صاحب کہنے لگے کہ "نوٹ! مسلمان وہ ہوتا جس کا دل صاف ہو اور ہاتھ گندے ہوں۔"
میں نے کہا حضور یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی۔
کہنے لگے "جو توجہ اور صاف دل سے بھائیوں کے کام کرتا رہے گا اس کے ہاتھ تو گندے ہوں گے جو آرام سے بیٹھا ہو گا دستانے پہن کے اُسکا تو کچھ بھی خراب نہیں ہونا"۔۔۔
زاویہ سے اقتباس